اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی توانائي کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے اتوار کے دن ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں اپنی رپورٹ جاری کی۔ اس رپورٹ سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہےکہ ایران نے چھ ماہ کے عرصے پر محیط جنیوا سمجھوتے پر عمل کیا ہے۔ واضح رہے کہ چھ ماہ کی یہ مدت کل بیس جولائی کو اپنے اختتام کو پہنچ گئي تھی۔ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی رپورٹ جاری ہونے سے قبل اس ایجنسی میں ایران کے نمائندے رضا نجفی نے کہا تھاکہ ایٹمی توانائي کی عالمی ایجنسی کی جانب سے تصدیق کۓ جانے کے بعد ایران کی منجمد کی ہوئي رقم کی آخری قسط جنیوا سمجھوتے کی بنیاد پر ایران کے اکاؤنٹ میں ڈال دی جائے گي۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲